سٹی 42: چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پاک فوج کے جوانوں اور افسروں پر زور دیا ہے کہ وہ بدلتے ہوئے خطرات سے نمٹنے کیلئے خود کو تیار رکھیں۔
آئی ایس پی آری کی جانب سے جاری بیان کے مطابق آرمی چیف نے لاہور کور کا دورہ کیاجہاں کور کمانڈر لاہور لیفٹیننٹ جنرل عبد العزیز نے ان کا استقبال کیا ۔اس موقع پر آرمی چیف کو فارمیشنز کی آپریشنل تیاریوں کے حوالے سے بریفنگ دی گئی اور انہوں نے چھوٹے ہتھیاروں کی فائرنگ مشقوں کا بھی معائنہ کیا۔
General Qamar Javed Bajwa, Chief of Army Staff ( COAS) visited troops of Lahore Corps in the field. COAS was briefed about operational preparedness of the formation, interacted with troops carrying out maintenance of defences and also witnessed small arms firing.
— PTV World (@WorldPTV) March 15, 2021
3/1 pic.twitter.com/Vc0l9wiuGw
جوانوں سے خطاب میں جنرل قمر جاوید باجوہ نے فارمیشن کی تربیت کے اعلیٰ معیار اور پیشہ وارانہ صلاحیت کو سراہتے ہوئے پاک فوج کے جوانوں اور افسران کو ہدایت کی کہ وہ اپنی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو بہتر بنانے پر توجہ مرکوز رکھیں۔ان کا کہنا تھا کہ بہترین پیشہ وارانہ صلاحیت اور تربیت ہر چیلنج سے موثر انداز میں نمٹنے کے لیے ضروری ہے۔