تاجر رہنما 6 بجتے ہی غائب؛ پولیس نے دکانیں بند کرادیں

15 Mar, 2021 | 07:57 PM

Malik Sultan Awan

سعید احمد سعید: مارکیٹیں اور دوکانیں 8 بجے تک کھولنے کا دعویٰ کرنے والے تاجر عہدیداران خود غائب ہو گئے، متعدد دکانداروں کی جانب سے کھولی گئی دوکانیں پولیس کی جانب سے بندکراوئی گئیں.

حکومتی احکامات کے خلاف بغاوت کا نعرہ لگانے والے تاجر عہدیداران چھے بجتے ہی غائب ہو گئے، شہر کی مختلف تاجروں کی تنظیموں کی طرف سے حکومتی فیصلے کے برعکس مارکیٹیں اور دکانیں رات 8 بجے تک کھولنے کا اعلان کیا گیا تھا۔

تاجر عہدیداران کی کال پر دوکانداروں کی جانب سے بعض مارکیٹوں میں6 بجے کے بعد بھی دکانیں کھولی رکھی گئیں، پولیس کی جانب ایکشن پر دکانداروں نے مارکیٹیں بند کروانے مارکیٹوں میں پہنچی، اس وقت تاجر عہدیداران موقع سے غائب ہو گئے۔

پولیس کی جانب سے سخت ایکشن کے عندیہ پر دکانداروں نے دکانیں بند کر دیں، لاک ڈاؤن کا پہلا روز ہونے پر خریداروں کا بھی رش رہا، جس کے باعث شہر کی اہم شاہراہوں پر گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔

مزیدخبریں