قذافی بٹ: وزیراعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل کی آنکھ میں انفیکشن ہوگیا،ڈاکٹروں نے ایک ہفتے آرام کامشورہ دے دیا۔
وزیراعظم کے معاون خصوصی شہباز گل کی ہائیکورٹ میں پیشی کے دوران ان پر شہریوں کی جانب سے انڈے پھینکے گئے اور سیاہی بھی پھینکی گئی۔ سیاہی انکھوں میں گرنے سے انکی آنکھ متاثر ہوئی۔معاون خصوصی نے میو ہسپتال میں چیک اپ کروایا۔ ڈاکٹروں نے بتایا کہ سیاہی کے کیمیکل نے آنکھ میں انفیکشن کر دیا۔
ڈاکٹرز نے بائیں آنکھ پر ٹریٹمنٹ کے بعد پٹی لگا دی۔
قبل ازیں وزیر اعظم کے معاون خصوصی شہباز گل کی لاہور ہائیکورٹ آمد پر ن لیگی کارکن نے شہباز گل کے منہ پر سیاہی پھینک دی، انڈا بھی پھینکا گیا، پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا، عدالت میں لیگی اورپی ٹی آئی کارکن آمنےسامنے، شہباز گل کو سخت سکیورٹی میں ہائیکورٹ پہنچایا گیا۔