"جو مرضی پیشکش کردیں میں باہر نہیں جاؤں گی"

15 Mar, 2021 | 06:07 PM

Arslan Sheikh

علی اکبر: مسلم لیگ (ن) کی رہنما مریم نواز نے کہا ہے کہ اگر (ن) لیگ کو بار بار انتقام کا نشانہ بنایا گیا تو آپ کی حکومت زد میں آجائے گی، ن لیگ اب اس پر خاموش نہیں رہے گی، کہتی ہیں اگر انہیں گرفتار کیا گیا تو معاملات نواز شریف لیڈ کریں گے۔

جاتی امراء فارم ہاؤس سے اسلام آباد روانگی سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز نے نیب کو آڑے ہاتھوں لیا۔ ان کا کہنا تھا کہ نیب کا کام ملزموں کو پکڑنا ہے، سیاسی بیانات دینا نہیں۔ نیب کی جانب سے ہائیکورٹ کی دی جانیوالی درخواست بے بنیاد ہے، میں دو بار پہلے بے گناہ جیل جا چکی ہوں، اب بھی قربانی دینے کو تیار ہوں۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کے گھر جانے تک مجھے کسی نے ٹرے میں رکھ کر بھی باہر جانے کی پیشکش کی تو قبول نہیں کروں گی۔ نیب مجھ سے تحقیقات کی بجائے پوچھتا رہا کہ پارٹی کے فیصلے کون کرتا ہے اور آپ کونسی کتابیں پڑھتی ہیں۔ میں مہنگائی اور لاقانونیت کیخلاف بات کرتی رہوں گی۔ 

مریم نواز کا مزید کہنا تھا کہ سب نے یوسف رضا گیلانی کو ووٹ دیا ہے جو سات ووٹ مسترد کیے ہیں وہ قواعد کے برعکس ہیں۔ حکومت جب مشکل میں آتی ہے تو کورونا آجاتا ہے، ملک کو کورونا سے زیادہ عمران خان سے خطرہ ہے۔

مزیدخبریں