سٹی 42: صوبائی وزیر تعلیم مراد راس نے سکولوں میں 19 مارچ تک صرف سینڈ اپس اور انٹری ایگزمیز لینے کی اجازت دے دی، سکولز جمعہ تک سکولوں میں سینڈ اپس اور انٹری ایگزمینز لے سکیں گے جمعہ کے بعد کسی سکول کو امتحان لینے کی اجازت نہیں ہوگی۔
تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر تعلیم مراد راس نے سکولوں میں 19 مارچ تک صرف سینڈ اپس اور انٹری ایگزیمز لینے کی اجازت دے دی۔سکولز جمعہ تک سکولوں میں سینڈ اپس اور انٹری ایگزیمز لے سکیں گے، جمعہ کے بعد کسی سکول کو امتحان لینے کی اجازت نہیں ہوگی۔جمعہ کے بعد اگر کوئی سکول امتحانات کیلئے بھی کھلا تو سیل کردیں گے۔ مراد راس نے سکولوں سے امتحانات کا شیڈول 19 مارچ تک بنانے کی اپیل کردی۔
واضح رہے کہ اس اعلان کا اطلاق صرف لاہور، گوجرانوالہ، فیصل آباد، ملتان، سرگودہا اور گجرات کے اضلاع کے سکولوں پر ہوگا۔
دوسری جانب کورونا پھیلنے کے خدشے کے پیش نظرلاہور میں سکول دو ہفتوں کیلئے بند کردیئے گئے ہیں۔حکومتی احکامات کے باوجود بیشتر پرائیویٹ سکولوں نے لاہور میں پیپروں کی آڑ میں تعلیمی ادارے کھول لیے،جس پر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی نے نوٹس لیتے ہوئے کہا ہے کہ کسی پرائیویٹ سکول کو پیپر لینے کی اجازت نہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ پیپروں کی آڑ میں کسی کو تعلیمی ادارہ کھولنے نہیں دیں گے۔ بچوں اور اساتذہ کی زندگیوں کو تحفظ فراہم کرنا ہماری اولین ترجیح ہے،تعلیمی ادارے کھلے پائے گئے تو کارروائی ہوگی۔ سی ای او ایجوکیشن پرویز اختر خان کا کہنا ہے کہ انسپکشن ٹیمیں مختلف علاقوں کا وزٹ کریں گی، سکول کھلے پائے گئے تو بھاری جرمانہ ہوگا۔پرویز اختر نے بتایا کہ سکولوں کو صرف مئی کے آخری دو ہفتوں میں پیپر لینے کی اجازت ہوگی۔