عظمت مجید : چائنا سکیم کے علاقے گجر پورہ میں گلیاں ٹوٹ پوٹ کا شکار اور سیوریج کا نظام بری طرح متاثر ,گٹر کا پانی گلیوں میں کھڑا ہونے سے مقامی لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے ، گلیاں تالاب کا منظر پیش کر ہیں جس پر اہلیاں حلقہ نے واسا اور ضلعی انتظامیہ کے خلاف احتجاج رکاڈ کرایا.
تفصیلات کے مطابق مسائل ہیں کے شہر سے ختم ہونے کا نام ہی نہیں لے رہے۔ ایک طرف شہر بھر میں کوڑے کے انبار ہیں تو دوسری جانب خراب سیوریج کے مسائل۔ چائنا سکیم کے علاقے گجر پورہ پر سیوریج کا نظام درہم برہم اور گٹر ابل پڑے ،خراب سیوریج سسٹم کے ستائے اہل علاقہ اور تاجروں نے واسا کے خلاف احتجاج ریکارڈ کرایا ۔
مظاہرین نے کہا کہ دس سال سے علاقے کے گٹر ابل رہے ہیں جس پر واسا کو سیوریج سسٹم کی خرابی پر شکایات کیں اور ساتھ میں گندے پانی سے بھری گلیوں کی ویڈیوز بھی بھیجی مگر واسا کا عملہ شکایات سننے کو تیار نہیں ہے مزید اہل علاقہ کا کہنا ہے کہ گزشتہ دس سال سے علاقہ کا سیوریج سسٹم اور گلیاں ٹوٹ پوٹ کا شکار ہیں ،مگر ضلعی انتظامیہ اور واسا توجہ نہیں دیتا جس سے شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔