ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

امریکی گلوکارہ بیونسی نے بڑا ریکارڈ بنا لیا

امریکی گلوکارہ بیونسی نے بڑا ریکارڈ بنا لیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: امریکی گلوکارہ و اداکارہ اور ہدایت کارہ  بیونسی نے موسیقی کے سب سے بڑے ایوارڈ  گریمی کی تاریخ میں سب سے زیادہ ایوارڈز حاصل کرنے کا ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق گریمی ایوارڈ 2021 میں39 سالہ گلوکارہ بیونسی کو ان کے گانے ’ بلیک پریڈ‘ میں بہترین آر اینڈ بی پرفارمنس کے ایوارڈ سے نوازا گیا۔سب سے زیادہ ایوارڈ حاصل کرکے بیونسی نے  گلوکارہ اور موسیقارہ ایلیسن کراس کو بھی پیچھے چھوڑ دیا۔ایوارڈ وصول کرنے کے موقع پر بیونسی نے کہا کہ ایک فنکار ہونے کی حیثیت سے میرا یقین ہے کہ وقت کی عکاسی کرنا میرا کام ہے اور یہ اتنا مشکل وقت رہا ہے لہٰذا میں ان تمام خوبصورت سیاہ فام کوئنز اور کنگز کی ترقی اور حوصلہ افزائی کا جشن منانا چاہتی ہوں جو مجھے اور دنیا کو متاثر کرتے رہے ہیں۔

ادھر   امریکی گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ بھی گریمی کی تاریخ میں 3 مرتبہ البم آف دی ائیر کا ایوارڈ نام کرنے والی پہلی خاتون فنکار بن گئی ہیں۔گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ کو انکے لاک ڈاؤن کے البم ’فوک لور‘ پر ایوارڈ سے نوازا گیا جبکہ اس سے قبل صرف 3 فنکار ایسے ہیں جنہوں نے 3 بار البم آف دی ائیر کا ایوارڈ اپنے نام کیا تھا، ان گلوکاروں میں فرینک سنتارا، پاؤل سمن اور سٹیو ونڈر  کے نام شامل ہیں۔

Raja Sheroz Azhar

Article Writer