قذافی بٹ: پنجاب حکومت کا کورونا ایس اوپیز کو مد نظر رکھتے ہوئے رمضان بازار لگانے کا فیصلہ، وزیراعلی پنجاب نےرمضان بازار لگانے کی منظوری دے دی۔
تفصیلات کے مطابق کورونا کی بگڑتی صورتحال کے پیش نظر پنجاب حکومت غور کررہی تھی کہ کیا رمضان بازار لگائے جائیں یا نہ لگائے جائیں۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی زیرصدارت اجلاس میں غور وخوض کے بعد فیصلہ کیا گیا کہ رمضان بازار لگائے جائیں گے۔ رمضان بازاروں کو رونا ایس او پیز کو مدنظر رکھتے ہوئے لگائے جائیں گے۔
ماسک کے بغیر کسی کو رمضان بازار کے اندر داخل نہیں ہونے دیا جائے گا۔ سینیٹائزر کا استعمال اور سماجی فاصلے کو بھی یقینی بنایا جائے گا جبکہ محکمہ صحت کو اس بات کی بھی ہدایات دی گئیں ہیں کہ رمضان بازاروں میں کورونا ٹیسٹنگ بھی کی جائے گی۔ رمضان بازاروں میں کورونا ایس او پیز پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔
دوسری جانب لاہورپولیس کے مزید 36 اہلکارکوروناکاشکارہوگئے، اہلکاروں کو کورونا رپورٹ مثبت آنے پر قرنطینہ کر دیا گیا ہے۔ 2ڈی آئی جیز،3ایس ایس پی رینک کے افسران کوروناکا شکارہوچکے ہیں جبکہ7ایس پی رینک کے آفیسرز ، 17 ڈی ایس پیز بھی متاثر ہوئے۔
49اسسٹنٹ سب انسپکٹر، 59 ہیڈ کانسٹیبلز، 286کانسٹیبلزمتاثرہوئے۔سینئر کلرکس، جونیئر کلرکس سمیت دیگر سٹاف بھی متاثر ہوا۔22انسپکٹرز، 58سب انسپکٹرز، 102وارڈنز نے کوروناکوشکست دی۔ کورونا وباءسے مجموعی طور پر 644 اہلکار متاثر ہوئے 604 افسران اور اہلکار کورونا کوشکست دے کر اپنے فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔