ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

فوجی ہیلی کاپٹر حادثہ کا شکار، 4 افراد ہلاک

فوجی ہیلی کاپٹر حادثہ کا شکار، 4 افراد ہلاک
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: قازقستان میں ایک فوجی  ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار ہوگیا جس کے نتیجے میں 4 افراد ہلاک اور 2 زخمی ہوگئے۔

 غیر ملکی خبررساں ادارے رائٹرز کے مطابق قازقستان کے شہر الماتے میں یہ حادثہ طیارے کی لینڈنگ کے وقت پیش آیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق قازقستان کا فوجی  ہیلی کاپٹر دارالحکومت نور سلطان سے شہر الماتے کی جانب جارہا تھا۔ اس  ہیلی کاپٹر میں6 افراد سوار تھے۔ حادثے کے نتیجے میں 4 افراد کی ہلاکت اور 2 کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔   ہیلی کاپٹر رن وے کے آخرے حصے پر کریش ہوگیا۔

طیارے کے کریش ہونے کی فوری کوئی وجہ سامنے نہیں آسکی ہے۔روسی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ہیلتھ ڈیپارٹمنت قازقستان کے عہدیداروں نے بتایا ہے کہ  ہیلی کاپٹر کے حادثے کے دوران عملے کے 2افراد زندہ بچ گئے ہیں۔ مقامی میڈیا نے ایئرپورٹ حکام کے حوالے سے بتایا ہے کہ  ہیلی کاپٹر ملک کے سب سے بڑے شہر الماتے کے ہوائی اڈے پر لینڈنگ کے دوران رن وے سے بھٹکتے ہوئے گر کر تباہ ہوگیا۔

Raja Sheroz Azhar

Article Writer