لاک ڈاؤن; یونیورسٹی طلبا پر آن لائن امتحانات کے دروازے بھی بند

15 Mar, 2021 | 12:16 PM

Arslan Sheikh

عمران یونس: گورنمنٹ کالج یونیورسٹی نے تمام امتحانات دو ہفتوں کیلئے معطل کر دیئے، وائس چانسلر نے یونیورسٹی سٹاف کو بھی گھر پر رہنے کی ہدایات جاری کر دیں۔

کورونا وائرس کے مزید پھیلاؤ کے خلاف احتیاطی تدابیر کے پیش نظر گورنمنٹ کالج یونیورسٹی نے تمام امتحانات دو ہفتوں کے لئے فوری طور پر ملتوی کردیئے ہیں۔ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر اصغر زیدی کے مطابق یہ نوٹس فوری طور پر ان پہلے سمسٹر طلباء سے بھی متعلق ہے جن کے پیر کے روز سے آن کیمپس امتحانات شروع ہونے تھے۔ فیصلے کے تحت ایم فل / پی ایچ ڈی طلباء کے بھی امتحانات جو ان دو ہفتوں کے دوران شیڈول تھے ملتوی کر دیئے گئے ہیں۔

ایم فل اور پی ایچ ڈی طلباء کا دوسرا سمسٹر پہلے سمسٹر کے امتحانات (تکمیل) منصوبہ بندی کے بعد میں شروع ہوگا۔ یونیورسٹی انتظامیہ نے طلباء پر یہ بھی واضح کیا ہے کہ یونیورسٹی میں کوئی آن لائن امتحان نہیں ہونگے۔ تمام امتحانات کیمپس میں شیڈول ہوں گے جب یونیورسٹی کا دوبارہ آغاز ہوگا۔ 

اس دوران لیبز اور لائبریری کھلی رہیں گی لیکن صرف محدود تعداد میں ریسرچ طلبہ کے لئے۔یونیورسٹی انتظامیہ نے تمام عملے کو بھی بلا ضرورت یونیورسٹی آنے سے منع کر دیا ہے۔

دوسری جانب کورونا پھیلنے کے خدشے کے پیش نظرلاہور میں سکول دو ہفتوں کیلئے بند کردیئے گئے ہیں۔حکومتی احکامات کے باوجود بیشتر پرائیویٹ سکولوں نے لاہور میں پیپروں کی آڑ میں تعلیمی ادارے کھول لیے،جس پر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی نے نوٹس لیتے ہوئے کہا ہے کہ کسی پرائیویٹ سکول کو پیپر لینے کی اجازت نہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پیپروں کی آڑ میں کسی کو تعلیمی ادارہ کھولنے نہیں دیں گے۔ بچوں اور اساتذہ کی زندگیوں کو تحفظ فراہم کرنا ہماری اولین ترجیح ہے،تعلیمی ادارے کھلے پائے گئے تو کارروائی ہوگی۔سی ای او ایجوکیشن پرویز اختر خان کا کہنا ہے کہ انسپکشن ٹیمیں مختلف علاقوں کا وزٹ کریں گی، سکول کھلے پائے گئے تو بھاری جرمانہ ہوگا۔پرویز اختر نے بتایا کہ سکولوں کو صرف مئی کے آخری دو ہفتوں میں پیپر لینے کی اجازت ہوگی۔

مزیدخبریں