(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے بھی کورونا کی موجودہ لہر پہلے سے زیادہ خطرناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ کورونا کی موجودہ لہر پہلے سے زیادہ خطرناک ہے ،متعلقہ حکام نئے ایس او پیز پر ہرصورت عملدرآمد یقینی بنائیں شہریوں کی زندگیوں کو محفوظ بنانا ترجیح ہے ۔
نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب نے نئے کورونا ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کرانے کی ہدایت کردی۔وزیراعلیٰ عثمان بزدارنے کہاکہ بزرگ شہریوں کو کورونا ویکسین لگانے کا کام مزید تیز کیا جائے،تاجر برادری کا پورااحساس ہے،تاجر برادری عوام کی زندگیوں کو مقدم رکھے ،صورتحال بہتر ہونے پر پابندیاں نرم کی جاسکتی ہیں ،شہریوں کا فرض ہے احتیاطی تدابیر پر عمل کریں۔ عوام کے زندگیوں کے تحفظ پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روزوفاقی وزیر اسد عمر نے کہا تھا کہ کورونا کی تیسری لہر پہلی لہر سے زیادہ خطرناک ہے، میر پور آزاد کشمیرمیں کورونا کیسز کی نشاندہی ہوئی،یوکے سٹرین تیزی سے پھیل رہا ہے،پاکستان کے شمال میں زیادہ کیسز سامنے آئے ہیں انہوں نے بتایا تھا کہ ، ایسٹریا زینکا ویکسین پہلی ترسیل مارچ کے آخر تک مل جائے گی ، جون کے آخر تک ایک کروڑ 60لاکھ ویکسین ڈوزز ہمیں مل جائیں گی، فنڈز موجود ہیں، تین کروڑ ویکسین ڈوزز خریدیں گے،اپوزیشن نے کورونا کی ابتدا پربھی سیاست کی ، اپوزیشن سے اپیل ہے سیاست کریں عوام کی جان کو خطرے میں نہ ڈالیں۔
عثمان بزدار بھی کورونا کی موجودہ لہر پر تشویش میں مبتلا
15 Mar, 2021 | 10:51 AM