برائلر گوشت کی قیمت میں کمی نے پچھلے تمام ریکارڈ توڑ دیے 

15 Mar, 2021 | 09:53 AM

Imran Fayyaz

سٹی42: برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت میں 33 روپے فی کلو مزید کمی، مرغی کا گوشت 303 روپے سے کم ہو کر 270 روپے فی کلو ہو گیا۔ زندہ برائلر مرغی کا تھوک ریٹ 178 روپے جبکہ پرچون ریٹ 186 روپے فی کلو جاری کیا گیا۔
 تفصیلات کے مطابق برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت میں 33 روپے فی کلو مزید کمی ہو گئی جس کے بعد مرغی کا گوشت 303 روپے سے کم ہو کر 270 روپے فی کلو ہو گیا۔۔۔ زندہ برائلر مرغی کا تھوک ریٹ 178 روپے جبکہ پرچون ریٹ 186 روپے فی کلو جاری کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز برائلر کی قیمت میں 12 روپے فی کلو کمی ہوئی تھی جس کے بعد، مرغی کا گوشت315 سے کم ہو کر 303 روپے کا ہو گیا تھا جس پر صارفین نے خوشی کا اظہار کیا تھا۔زندہ برائلر مرغی کا تھوک ریٹ 201 روپے جبکہ پرچون ریٹ 209 روپے فی کلو جاری کیا گیا۔ فارمی انڈوں کا 166 روپے فی درجن جبکہ انڈوں کی پیٹی 4860 روپے کی ہو گئی تھی۔
دوسری جانب اسلام آباد اور راولپنڈی میں چینی 105 روپے، کوئٹہ، بہاولپور، سیالکوٹ، ملتان اور پشاور میں 100 روپے کلو فروخت کی جارہی ہے۔ حیدرآباد میں 98 سے 100 روپے اور فیصل آباد میں 98 روپے کلو مل رہی ہے۔اس کے علاوہ خضدار97، سرگودھا 96، سکھر 98، لاڑکانہ95 اور بنوں میں چینی 95 روپے فی کلو تک فروخت ہورہی ہے۔ادارہ شماریات کے مطابق ملک میں چینی کی اوسط فی کلو قیمت 98 روپے50 پیسے پر پہنچ گئی ہے۔ 

مزیدخبریں