سٹی42:کوروناکیسزبڑھنے پر2ہفتوں کیلئے سکول بند،2ہفتوں تک تمام تعلیمی ادارے بندرہیں گے، اس دوران تعلیمی ادارے کھولے گئے تو پھر جرمانہ کیاجائے گا۔ ایجوکیشن ٹیمیں باقاعدگی سے مختلف سکولوں کادورہ کریں گی۔
تفصیلات کے مطابق کوروناکیسزبڑھنے پر2ہفتوں کیلئے سکول بند کر دیے گئے،2ہفتوں تک تمام تعلیمی ادارے بندرہیں گے۔ ایجوکیشن اتھارٹی کے مطابق اس دوران تعلیمی ادارے کھولے گئے تو ان کو جرمانہ کیاجائے گا۔ ایجوکیشن ٹیمیں باقاعدگی سے مختلف سکولوں کادورہ کریں گی۔پابندی کے دوران پرائیویٹ سکولز کو پیپرلینے کی اجازت بھی نہیں ہوگی۔
واضح رہے کہ گزشتہ دنوں لاہور کے سرکاری سکولوں میں کورونا کیسسز کی تعداد 43 پر پہنچ گئی تھی، 17 اساتذہ اور 25 طلباءکورونا کا شکار ہوئے جبکہ مذکورہ تعداد میں ایک کلرک بھی شامل تھا۔کورونا کیسسز کی وجہ سے 12 سکول سیل کیے گئے تھے ۔
تیسری جماعت کے سینکڑوں اساتذہ و طلبا میں کورونا کیسز بڑھنے کا خدشہ ظاہر کیا گیا تھا جس کی وجہ ایس او پیز کی خلاف ورزی بیان کی گئی تھی۔ سرکاری سکولوں میں کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسز کے باوجود ٹیب پر ایل این ڈی ٹیسٹ کی مشقیں تاحال جاری تھیں۔
سکولوں میں ایک ہی ٹیب پر سینکڑوں طلبا کا ٹیسٹ لینے کے باعث کرونا مزید پھیلنے کا خطرہ ظاہر کیا گیا تھا۔دوسری جانب پنجاب ٹیچرز یونین کا کہنا تھا کہ اساتذہ و طلباکو کورونا سے بچانے کے لیے لٹریسی اینڈ نمریسی ٹیسٹ کو موجود تعلیمی سیشن کیلئے معطل کیا جائے تاکہ مزید اساتذہ و طلبا کو کرونا ہونے سے بچایا جاسکے۔
شہر میں کورونا کے مثبت کیسزکی شرح بڑھ کر 10 فیصد تک پہنچ گئی تھی اور ہسپتالوں میں بھی مریضوں کی تعداد میں اضافہ ، 365 مریض داخل، 146 آئی سی یو اور 16 مریض وینٹی لیٹر پر تھے۔کوروناکے مریضوں کی تعداد میں خطرناک حد تک اضافہ دیکھنے کے بعد تعلیمی اداروں کو دو ہفتوں کے لئے بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔