( علی رضا ) معروف ترکش کاسمیٹکس برانڈ پیسٹل نے امانا مال میں اپنی پہلی برانچ کا افتتاح کردیا۔
موسم بدلتے ہی صنف نازک کے میک اپ سٹائل بھی بدل گئے ہیں، اس حوالے سے معروف ترکش برانڈ پیسٹل نے امانا مال میں اپنی پہلی برانچ کا افتتاح کردیا۔ پیسٹل کاسمیٹکس برانڈ کے ڈائریکٹر مارکٹینگ حمزہ کا کہنا ہے کہ ہمارے برانڈ میں مکمل طور پر حلال کیمیکل کا استعمال کیا جاتا ہے۔
صنف نازک کی بڑی تعداد نے پیسٹل برانڈ کے میک اپ کو خوب سراہا۔ اس موقع پر خواتین کا کہنا تھا کہ پیسٹل برانڈ کا میک اپ بہت مناسب اور بین الاقوامی معیار کے مطابق ہے، خواتین ضرور آئیں اور 35 فیصد ڈسکاؤنٹ بھی حاصل کریں۔
لانچنگ تقریب میں آئی خواتین اور بلاگرز کا کہنا تھا کہ پیسٹل کاسمیٹکس برانڈ کی شہر میں برانچ کھولنے سے میک آپ کے دلدادہ افراد کے لئے خوشی کی بات ہے جبکہ خواتین نے موسم گرما کے حوالے سے میک آپ کے بارے میں ٹپس بھی لیں۔