کرونا کا خدشہ ، تمام مزارات بھی تین ہفتے کے لئے بند

15 Mar, 2020 | 11:24 PM

Malik Sultan Awan
Read more!

(علی اکبر) کرونا کا خدشہ ، تعلیمی ادرے،  شادی ہالز اور دیگر مقامات کے بعد پنجاب حکومت کی جانب سے لاہور سمیت صوبہ بھر کے تمام مزارات تین ہفتے کے لئے بند کرنے کا فصیلہ کر لیا گیا۔
وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی ہدایت پر صوبے کے مزارات بھی بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ بتایا گیا ہے کہ وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی جانب سے چیف سیکرٹری کو فیصلے پر فی الفور عملدرآمد کی ہدایت کی گئی ہے ۔ جبکہ مزارات بھی اگلے 3 ہفتے تک بند رہیں گے فیصلہ کرونا وائرس سے بچاؤ کے حوالے سے احتیاطی تدابیر کے تناظر میں اٹھایا گیا ہے۔

یاد رہے اس سے قبل حکومت نے 5 اپریل تک تمام تعلیمی ادارے اور شادی ہالز بند رکھنے کا فیصلہ کیا تھا۔

 یاد رہے کورونا وائرس اس وقت دنیا کا سب سے بڑا مسئلہ بن چکا ہے۔وائرس 149 ملکوں تک پھیل گیا۔ڈیڑھ لاکھ افراد متاثر۔5500سے زائد اموات۔72ہزار افراد صحتیاب  ہوئے ہیں۔ یورپ کورونا کا نیا مرکز بن چکا ہے،35 ہزار سے زائد مریض یورپ میں موجود ہیں ۔اٹلی میں 1200ہلاکتیں۔17 ہزار سے زائد متاثر،سپین میں 133،فرانس میں 79،برطانیہ میں 11اموات۔نیدر لینڈ میں 10،جرمنی میں 8 افراد زندگی ہار گئے،برطانیہ میں 200نئے کیس۔بلدیاتی الیکشن ملتوی کردئیے گئے ہیں ،ملکہ،شہزادہ چارلس نے تمام دورے منسوخ کردیئے۔

مزیدخبریں