ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کورونا سے بچاؤ کیلئے اہم چوراہوں پر ہینڈ واش کیمپ لگا دیئے گئے

کورونا سے بچاؤ کیلئے اہم چوراہوں پر ہینڈ واش کیمپ لگا دیئے گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( راؤ دلشاد حسین ) میٹروپولیٹن کارپوریشن نے کورونا وائرس سے بچاؤ کے پیش نظر شہر کے مرکزی چوک چوراہوں میں ہینڈ واشر کیمپس لگا دئیے۔

چیف کارپوریشن آفیسر سید علی عباس بخاری کی ہدایت پر کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے شہر کے چوک چوراہوں میں ہینڈ واش کے لیے واٹر ٹینک اور ہینڈ واشر سینی ٹائزر کیمپس لگا دئیے گئے۔

 ٹاؤن ہال، استنبول چوک، انارکلی چوک، جی پی او چوک، ہائی کورٹ چوک، ریگل چوک، لاہور چڑیا گھر، چیئرنگ کراس، لبرٹی مارکیٹ، لاری اڈا سمیت دیگر پبلک پوائنٹس پر ہینڈ واشر کیمپس فنکشنل کردیئے گئے۔

 چیف کارپوریشن آفیسر سید علی عباس بخاری نے کہا کہ شہریوں کی سہولت کے لیے ہاتھ دھونے کے لیے کیپمس لگائے گئے ہیں۔ کورونا وائرس کے مکمل خاتمے تک شہر کے زیادہ تر پبلک مقامات پر ایسے کیمپس لگائیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ عالمی وبا سے نمٹنے کے لیے تمام مکاتب فکر کو کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے۔ لہذا ایم سی ایل شہریوں کو آگاہی کے ساتھ ساتھ اس طرح کے کیمپس لگائے تاکہ اس مہلک مرض سے بچا جاسکے۔