کرونا وائرس، فنکار بھی میدان میں آگئے

15 Mar, 2020 | 09:22 PM

Read more!

( زین مدنی ) کورونا وائرس کے بڑھتے خدشات، پاکستانی فنکار بھی میدان میں آگئے، گلوکار علی ظفر نے  کرونا وائرس سے بچاؤ کی تدابیر گانا گا کر بتا دیں۔

لالی وڈ انڈسٹری کے فنکار بھی کرونا سے بچاؤ کے لئے عوام کو آگاہی دینے کے لئے بول پڑے۔ گلوکار علی ظفر نے کرونا وائرس سے بچنے کے لئے گانا تیار کردیا۔ اداکارہ ریما خان کہتی ہیں کہ کرونا سے ڈرنا نہیں احتیاط کرنی ہے۔

اداکارہ ثناء جو ان دنوں لندن میں ہیں اور کل تک لاہور پہنچیں گی، لندن ائیر پورٹ سے کہتی ہیں کہ کرونا سے ڈرنا نہیں صفائی رکھنی ہے۔

کرونا وائرس نے پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے اور اس سے بچاؤ اپنے آپکو صاف رکھنے سے ہی ہے۔

مزیدخبریں