(علی اکبر)ایوان وزیر اعلیٰ کے پنجاب آفس کے پبلک ریلیشن سیکشن میں تعینات سپریٹنڈنٹ عبدالوہاب کا انتقال ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب آفس کے پبلک ریلیشن سیکشن میں تعینات سپریٹنڈنٹ عبدالوہاب کا انتقال ہوگیا،ان کی نماز جنازہ وحدت کالونی میں ادا کی گئی جس میں ایوان وزیر اعلیٰ کے افیسران اور مرحوم کے عزیز اقارب نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔
دریں اثناء وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدارنے عبدالوہاب کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے، وزیراعلیٰ نے اپنے تعزیتی پیغام میں سوگوار خاندان سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کی روح کو جوار رحمت میں جگہ دے اور غمزدہ خاندان کو صبر جمیل عطا فرمائیں۔
مرحوم کے ایصال ثواب کیلئے قل و قرآن خوانی آج مورخہ 16مارچ ان کی رہائش گاہ 54-H وحدت کالونی میں صبح7بجے ہوگی جبکہ8بجے دعا کی جائے گی ۔