ریس کلب مکمل لاک ڈاؤن

15 Mar, 2020 | 05:42 PM

Arslan Sheikh

( عثمان علیم ) کورونا وائرس کے پیش نظر شہر میں کھیلوں کی سرگرمیاں بری طرح متاثر، لاہور ریس کلب میں بھی ویرانیوں کے ڈیرے چھا گئے، کلب کو تین ہفتوں کے لیے مکمل لاک ڈاؤن کر دیا گیا۔

شہر میں کورونا وائرس کے پہلے مریض کی تصدیق ہوتے ہی شہر میں حفاظتی انتظامات مزید سخت کر دیے گئے ہیں۔ کورونا وائرس کے باعث شہر میں کھیلوں کی سرگرمیاں بھی برے طریقے سے متاثر ہیں۔ لاہور ریس کلب کو بھی تین ہفتوں کے لیے مکمل لوگ ڈاؤن کر دیا گیا ہے جبکہ ہونے والی تمام رسیز اور ہفتہ وار گھڑ دوڑ مقابلے مںسوخ کر دیے گئے ہیں۔

لاہور ریس کلب میں گزشتہ ہفتے ڈربی ریس کا آخری مقابلہ کھیلا گیا جس کے بعد کلب انتظامیہ کی جانب سے تین ہفتوں کے لیے کلب کو مکمل طور پر بند کر دیا گیا ہے جبکہ کلب میں ہونے والی ٹریننگ بھی منسوخ کر دی گئی ہیں،۔

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ حکومتی احکامات کے پیش نظر عملدرآمد کرتے ہوئے کلب کو بند کیا گیا ہے اور تین ہفتوں کے بعد کلب کو حکومتی اجازت نامے کے بعد ہی کھولا جائے گا۔

مزیدخبریں