میٹرک کے عملی امتحانات ملتوی

15 Mar, 2020 | 04:56 PM

M .SAJID .KHAN

(جنید ریاض)نہم جماعت کے امتحان کےبعد لاہور بورڈ نے میٹرک کے عملی امتحانات بھی ملتوی کردیئے، لاہور بورڈ کے تحت میٹرک کے عملی امتحانات کا آغاز 30 مارچ سے ہونا تھا۔

تفصیلات کے مطابق  لاہور بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سکینڈری ایجوکیشن نے کورونا وائرس پھیلنے کے خدشات کے پیش نظر نہم جماعت کے امتحان کےبعد میٹرک کے عملی امتحانات بھی ملتوی کردیئے ہیں، لاہور بورڈ کے تحت عملی امتحانات کا آغاز 30 مارچ سے ہونا تھا۔ترجمان لاہور بورڈ سجادعلی بھٹی کا کہنا ہےکہ عملی امتحانات کیلئے شیڈول کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ رواں سال میٹرک کے امتحان میں اڑھائی لاکھ اور نہم جماعت میں تین لاکھ کے قریب طلبا نے شرکت کی۔

مزیدخبریں