ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کورونا وائرس،غفلت برتنے پر ایم ایس سروسز ہسپتال عہدے سے فارغ

کورونا وائرس،غفلت برتنے پر ایم ایس سروسز ہسپتال عہدے سے فارغ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

بسام سلطان : کورونا وائرس کے علاج معالجہ اور تشخیصی سہولیات میں سنگین لاپرواہی کے باعث ایم ایس سروسز ڈاکٹر سلیم شہزاد چیمہ کو عہدے سے فارغ کر دیا گیا، ڈاکٹر افتخار احمد کو ایم ایس سروسز کا چارج سونپ دیا گیا۔


سروسز ہسپتال میں  کورونا کےمریضوں کیلئے علاج معالجہ اور تشخیصی سہولیات میں غیر انتظامی اور سنگین غفلت کے باعث ایم ایس سروسز ڈاکٹر سلیم شہزاد چیمہ کو عہدے سے فارغ کر دیا گیا۔ پرنسپل میڈیکل آفیسر ڈاکٹر افتخار احمد کو سروسز ہسپتال کے ایم ایس کا چارج سونپ دیا گیا ہے۔ ڈاکٹر افتخار  احمد اس سے قبل جناح ہسپتال الائیڈ ہیلتھ سکول میں بطور پرنسپل اپنی خدمات سرانجام دے رہے تھے ۔

یاد رہے کورونا وائرس اس وقت دنیا کا سب سے بڑا مسئلہ بن چکا ہے۔وائرس 149 ملکوں تک پھیل گیا۔ڈیڑھ لاکھ افراد متاثر۔5500سے زائد اموات۔72ہزار افراد صحتیاب  ہوئے ہیں ۔ یورپ کورونا کا نیا مرکز بن چکا ہے،35 ہزار سے زائد مریض یورپ میں موجود ہیں ۔اٹلی میں 1200ہلاکتیں۔17 ہزار سے زائد متاثر،سپین میں 133،فرانس میں 79،برطانیہ میں 11اموات۔نیدر لینڈ میں 10،جرمنی میں 8 افراد زندگی ہار گئے،برطانیہ میں 200نئے کیس۔بلدیاتی الیکشن ملتوی کردئیے گئے ہیں ،ملکہ،شہزادہ چارلس نے تمام دورے منسوخ کردیئے۔

خیال رہے کہ امریکا میں کورونا سے 49 ہلاکتیں۔2ہزار افراد متاثر،ہنگامی حالت نافذ کردی گئی ہے،ایران میں  کورونا وائرس سے مزید 97 افراد ہلاک۔اموات 311 ہو گئیں مریضوں کی مجموعی تعداد 12729 ہو گئی ،سعودیہ مزید 24 کیس،تعداد 86 ہوگئی،ماسک غائب،سعودی شہریوں نے خوراک ذخیرہ کرنا شروع کردی۔شارجہ،ابو ظہبی میں عوامی پارک اور نائٹ کلب بند،  کورونا وائرس کا ائر لائن انڈسٹری پر کاری وار کیا ہے۔نید ر لینڈز کی ائر لائن کا 2 ہزار ملازمین نکالنے کا فیصلہ کرلیا ۔برٹش ائیر ویز نے 45 ہزار ملازمین کو وارننگ دیدی۔کینیڈین ائیر لائن آدھے فضائی میزبانوں کو نکالے گی۔  کورونا وائرس کے خطرے کے پیش نظر ہالی ووڈ سٹوڈیوز ویران ہوگئے،سینما گھر بند کردئیے گئے ہیں،متعدد فلموں کی نمائش روک دی گئی ہے۔


 

Azhar Thiraj

Senior Content Writer