گلبرگ(درنایاب) کورونا وائرس کے پیش نظر واسا ہیڈ آفس میں اہم اجلاس ، ایم ڈی واسا سید زاہد عزیز کی سربراہی میں اہم فیصلے ، کورونا وائرس سے بچاؤکے پیش نظر واسا شہر میں 20 مختلف مقامات پر کلورین ملے پانی کے ٹینکرز مہیا کرے گا۔
ایم ڈی واسا سید زاہد عزیز نے کہا کلورین کی جراثیم کش خصوصیات کورونا وائرس کو ختم کرنے میں مددگار ثابت ہوتی ہیں، راوی ٹاون ڈائریکٹوریٹ میں بھاٹی گیٹ، شاہ عالم مارکیٹ اور بیرون دہلی گیٹ ، عزیز بھٹی واہگہ ٹاﺅن میں جوڑے پل چوک اور سوئیکارنو بازار، علامہ اقبال ٹاﺅن میں مون مارکیٹ اور اچھرہ بازار، شالامار ٹاﺅن میں شاد باغ اور گول باغ، گلبرگ ٹاﺅن میں لبرٹی مارکیٹ اور شادمان مارکیٹ، جوبلی ٹاﺅن میں جی 1 مارکیٹ ، گنج بخش ٹاﺅن میں مون مارکیٹ گلشن راوی ، نیلا گنبد اور ریلوے سٹیشن، نشتر ٹاﺅن میں برکت مارکیٹ ، ماڈل ٹاﺅن لنک روڈ اور ٹاﺅن شپ مارکیٹ کے علاوہ مین مارکیٹ گلبرگ میں بھی پیر سے ٹینکرز موجود ہوں گے۔
واضح رہے کہ پھیپھڑوں کے شدید عارضے میں مبتلا کرنے والا وائرس جو چین سے شروع ہوا اب149 ممالک میں پھیل چکا ہے،جس سے ہلاکتوں کا سلسلہ جاری ہے، چین میں اب تک کورونا وائرس سے 78 ہزار سے زائد افراد متاثر ہو چکے ہیں جبکہ 2700 ہلاک ہوئے ہیں، اٹلی میں ایک ہی روز میں 133افراد جان سے گئے، خطرناک وائرس لاہور بھی پہنچ گیا۔