ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

میلہ چراغاں منسوخ،دربار مادھو لال حسین سیل

میلہ چراغاں منسوخ،دربار مادھو لال حسین سیل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عابد چودھری : کورونا  وائرس کے خدشات کے پیش نظر حکومت کے اقدامات جاری ہیں۔شہر کے تاریخی میلہ چراغاں کو بھی منسوخ کر دیا پولیس نے دربار حضرت مادھو لال حسین کو سیل کر دیا۔

حضرت مادھو لال حسین کے عرس کی تقریبات کو میلہ چراغاں  سے منسوب کیا جاتا ہے، شیڈول کے مطابق 28 مارچ کو میلہ چراغاں کا آغاز ہونا تھا ۔محکمہ اوقاف کو لاعلم رکھتے ہوئے گذشتہ شب پولیس نے دربار کو سیل کر دیا میلہ چراغاں پر شہریوں کی بڑی تعداد مادھولال حسین دربار کا رخ کرتی ہے ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ کورونا  وائرس سے بچائو کے لئے دربار کو بند کیا گیا ۔

دوسری جانب ترجمان محکمہ صحت پنجاب نے بتایا ہے کہ  کورونا کے9 مشتبہ مریض آئسولیشن وارڈز میں زیر نگرانی ہے، مشتبہ مریض پرائمری ہیلتھ کیئر،سپیشلائز ہیلتھ کیئر کےہسپتالوں میں زیرنگرانی ہیں۔3مشتبہ مریض نشترملتان،ایک اے آئی ایم سیالکوٹ میں زیرنگرانی ہے،ایک مشتبہ مریض گجرات،ایک گوجرہ،ایک خوشاب،ایک میوہسپتال میں زیرنگرانی  ہے،مشتبہ مریضوں کےٹیسٹ رزلٹ دوپہر تک آئیں گے، ہسپتالوں میں 100 مشتبہ مریض رپورٹ ہوئے،ترجمان پرائمری ہیلتھ کئیر  کا کہنا ہے کہ 91مشتبہ مریضوں کو کلئیر قرار دیتے ہوئے ڈسچارج کیا جا چکا ہے۔

ترجمان کا مریض کہنا تھا کہ  10مشتبہ مریضوں کوفوری کلیئر،81کولیبارٹری ٹیسٹ کےبعد کلیئرکیاگیا، 9مشتبہ مریضوں کا ٹیسٹ رزلٹ آناباقی ہے، 15روز میں بیرون ملک سے واپس آئے5ہزارافراد کی سکریننگ کی جاچکی کسی مریض میں کوروناکی مکمل علامات ظاہرنہیں ہوئی،صوبہ بھر میںکورونا کا کوئی کنفرم مریض زیر علاج نہیں۔

 یاد رہے کورونا وائرس اس وقت دنیا کا سب سے بڑا مسئلہ بن چکا ہے۔وائرس 149 ملکوں تک پھیل گیا۔ڈیڑھ لاکھ افراد متاثر۔5500سے زائد اموات۔72ہزار افراد صحتیاب  ہوئے ہیں ۔ یورپ کورونا کا نیا مرکز بن چکا ہے،35 ہزار سے زائد مریض یورپ میں موجود ہیں ۔اٹلی میں 1200ہلاکتیں۔17 ہزار سے زائد متاثر،سپین میں 133،فرانس میں 79،برطانیہ میں 11اموات۔نیدر لینڈ میں 10،جرمنی میں 8 افراد زندگی ہار گئے،برطانیہ میں 200نئے کیس۔بلدیاتی الیکشن ملتوی کردئیے گئے ہیں ،ملکہ،شہزادہ چارلس نے تمام دورے منسوخ کردیئے۔

Azhar Thiraj

Senior Content Writer