گلبرگ (زین مدنی )معروف اداکارہ عائزہ خان نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنے شوہر دانش تیمور کے ساتھ تصاویر شیئر کی ہیں۔
اپنی خوبصورت مسکراہٹ سے دلوں کو موہ لینے والی عائزہ خان کی عروسی لباس میں تصاویرنے مداحوں کے دل موہ لیے، تصاویر میں عائزہ خان نے لال رنگ کا جوڑا زیب تن کر رکھا ہے جس کے اوپر سنہری اور سلور رنگ کا کام ہوا ہے، اس خوبصورت لباس کے ساتھ اداکارہ نے ہرے رنگ کے موتیوں سے مزین زیورات بھی زیب تن کر رکھے ہیں۔
ان تصاویر میں اداکارہ نے لمبا سا فراک پہن رکھا ہے اور ساتھ ہی ہاتھ میں پتنگ بھی پکڑی ہے,تصاویر کے ساتھ عائزہ نے تحریر کیا ہے کہ یہ میری نجی ٹی وی کیلئے ریکارڈ کئے گئے ڈرامے کی لک ہے، اپنے شوہر دانش تیمور کی تصویر کے ساتھ عائزہ نے لکھا شاہجہان کی مہرو۔