نشتر پارک( وسیم احمد) ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ میں ملتان سلطانز اور لاہور قلندرز کے درمیان میچ آج قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا،میچ بغیر شائقین کےہوگا۔
پاکستان کرکٹ بورڈ نے حکومتِ پنجاب کی سفارش پر کورونا وائرس کے پھیلنے کے خدشہ کے پیش نظر ایچ بی ایل پی ایس ایل 2020 کے لاہور میں شیڈول بقیہ میچز قذافی اسٹیڈیم لاہور کے بند دروازوں میں منعقد کروانے کا اعلان کیا۔
لاہور قلندرز اپنا آخری لیگ میچ ملتان سلطانز کےخلاف قذافی سٹیڈیم میں آج کھیلے گی، میچ دوپہر دو بجے شروع ہو گا جو کوروناوائرس کے خطرے کے پیش نظر بند دروازوں میں کھیلا جائے گا۔
ثمین رانا نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےکہا کہ موجودہ صورتحال سب کے لئے مشکل ہے اور خوف ہونا فطری بات ہے لیکن غیر ملکی کھلاڑیوں کے شکر گزار ہیں کہ انہوں نے دستیابی کا اعلان کیا، سپورٹ اسٹاف بھی موجودہ صورتحال کے باوجود کمیڈڈ ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اتوار کے میچ کے بعد دیکھیں گے کہ جیت کے بعد کیا صورتحال ہوتی ہے، اس وقت تمام غیر ملکی کھلاڑی اور اسٹاف لاہور قلندرز کے ساتھ ہے، فاسٹ باﺅلرز سو فیصد فٹ نہیں ہیں لیکن میچ میں مکمل جان مار رہے ہیں، کھلاڑیوں کا فوکس آج کے میچ پر ہے جیت کر آگے بڑھیں گے، آج کے میچ کے بعد کھلاڑیوں کی اسکریننگ کرائیں گے تمام حفاظتی اقدامات اختیار کر رہے ہیں۔ لاہور قلندرز کی ٹیم کراﺅڈ کی وجہ سے ہے کراوڈ نے بہت اسپورٹ کیا ہے غیر ملکی بھی کراﺅڈ کے مداح ہیں کراﺅڈ کو مس کریں گے۔
سٹار بلے باز بین ڈنک نے کہا کہ آج کا میچ اہم ہے پاکستان میں قیام کرنا اور پی ایس ایل کھیلنا میرا فیصلہ ہے فائنل بھی کھیلنا چاہوں گا، ب آج کے میچ کے لئے بہت پرجوش ہوں کراوڈ نے بہت اسپورٹ کیا، پی ایس ایل میں کوئی بھی میچ آسان نہیں ہے کل اہم اور ایک بڑا میچ ہے، لاہور ملتان سلطانز بہترین کھیل پیش کر کے ٹاپ پر ہے میچ کے لئے پراعتماد ہیں۔
انہوں نے کہا کہ لاہور میں اب تک یہاں آرام دہ محسوس کر رہا ہوں موجودہ صورتحال کے بارے میں آگاہی ہے اور پاکستان میں قیام کرنا اور پی ایس ایل کھیلنا میرا فیصلہ ہے۔
سٹار بلے باز نے کہا کہ لاہور میں دستیاب ہوں لیکن صورتحال کا جائزہ لیتا رہوں گا لاہور میں صورتحال یہی رہتی ہے تو میں یہی رہوں گا میرا اچھا ٹائم گزر رہا ہے میں آگے بھی کھیلنا چاہوں گا جائزہ لوں گا۔ چیونگم کہاں سے خریدی ہے اور اس میں کیا ہے یہ راز ہے بتا نہیں سکتا۔