تبدیلی سرکار کا بلدیاتی اداروں کو بااختیار کرنے کا دعویٰ انا کی بھینٹ چڑھ گیا

15 Mar, 2019 | 11:52 PM

Arslan Sheikh

( راؤ دلشاد ) بلدیاتی اداروں کو بااختیار کرنے کی دعویٰ حکومت کا بلدیاتی اداروں سے امتیازی سلوک کا سلسلہ نہ رک سکا، تبدیلی سرکار صوبائی مالیاتی کمیشن ایوارڈ کی مد میں میٹروپولیٹن کارپوریشن کے 73 کروڑ 10 لاکھ کی ترقیاتی گرانٹ جاری کرنے سے تاحال گریزاں ہے۔

  پنجاب حکومت نے میٹروپولیٹن کارپوریشن اور بلدیاتی اداروں کی ترقی کو مسلسل نظر انداز کرنے کی روش برقرار رکھی ہوئی ہے، پنجاب حکومت صوبائی مالیاتی ایوارڈ کی مد میں میٹروپولیٹن کارپوریشن کو ماہوار 4 کروڑ 30 لاکھ دینے کی پابند ہے۔ سترہ ماہ میں میٹروپولیٹن کارپوریشن کے پنجاب حکومت نے 73 کروڑ 10 لاکھ جاری نہیں کیے۔ نومبر 2017 سے مارچ 2019 تک میٹروپولیٹن کارپوریشن کو ترقیاتی گرانٹ کی مد میں ایک پائی بھی موصول نہیں ہوئی۔

 نومبر 2017 سے مئی 2018 تک پی ایف سی کی مد میں ترقیاتی گرانٹ ن لیگ کی حکومت نے جاری نہیں کی۔ جون 2018 سے اگست 2018 تک کی ترقیاتی گرانٹ نگران حکومت نے روک لی تھی۔ میٹروپولیٹن کارپوریشن کی ستمبر تا مارچ تک کی گرانٹ تبدیلی سرکار کی انا کی بھینٹ چڑھ گئی ہے۔ میٹروپولیٹن کارپوریشن کی گلیوں، سڑکوں، سیوریج، سٹریٹ لائٹس اور عوامی فلاحی منصوبے بری طرح متاثر ہو رہے ہیں۔

مزیدخبریں