ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جشن بہاراں کی مناسبت سے ثقافتی نمائش کا آغاز

جشن بہاراں کی مناسبت سے ثقافتی نمائش کا آغاز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( سعدیہ خان ) محکمہ کوآپریٹو کی جانب سے جشن بہاراں کی مناسبت سے تین روزہ نمائش کا آغاز ہوگیا، ماڈل ٹاؤن میں منعقدہ نمائش میں پنجاب بھر کے ثقافتی رنگ اور آرٹ ورک سبھی کی توجہ مرکز بن گئے۔

تفصیلات کے مطابق جشن بہاراں نمائش میں اجرک، ہینڈی کرافٹ، چنری اور روایتی پہناؤں کے خوبصورت ڈیزائن نمایاں رہے۔ نمائش میں ہاتھ سے بنی جیولری، بیگ اور ڈیکوریشن کا سامان بھی اپنی مثال آپ ہے۔

صوبائی وزیر کوآپریٹو مہر اسلم بھروانہ اور سیکرٹری کوآپریٹو منصور قادر نے نمائش کا معائنہ کیا، اس دوران انہوں نے ملکی ثقافت کو خوبصورت انداز میں پیش کرنے پر محکمہ کی کاوش کو سراہا۔

نمائش میں بچوں کے لیے پپٹ، میجک شو، جھولے اور کھانے کے شوقین افراد کے لیے کھابو‍ں کا اہتمام بھی کیا گیا۔ نمائش اتوار تک جاری رہے گی۔