جلد پنجاب سمارٹ ریگولیشن ایکٹ متعارف کرایا جائے گا: میاں اسلم اقبال

15 Mar, 2019 | 08:37 PM

Shazia Bashir

سٹی42: پنجاب بھرسے چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے عہدیداران کی لاہورچیمبرآمد اور صدر سید الماس حیدر کی قیادت میں صوبائی وزیر صنعت وتجارت میاں اسلم اقبال سے ملاقات کی، صوبائی وزیر صنعت میاں اسلم اقبال نے کہا کہ پنجاب حکومت"ایز آف ڈوئنگ بزنس" کیلئے مثبت اقدامات کررہی ہے، جلد پنجاب سمارٹ ریگولیشن ایکٹ متعارف کرایا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب بھر سے چیمبر آف کامرس ایںڈ انڈسٹری کے عہدیدران کی بڑی تعداد لاہور چیمبر پہنچی، ایوان صنعت وتجارت کے صدر سید الماس حیدر، سینئر نائب صدر خواجہ شہزاد ناصر، نائب صدر فہیم الرحمن سیگل، معروف کاروباری شخصیات بائو محمد بشیر، شاہد نذیر، ادیب اقبال شیخ،حارث عتیق سمیت صنعت کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی کاروباری شخصیات موجود تھیں۔

صوبائی وزیر صنعت وتجارت میاں اسلم اقبال نے کہا کہ پنجاب اور وفاقی حکومت"ایز آف ڈوئنگ بزنس" کی رینکنگ کو بہتر بنانے کیلئے بزنس کمیونٹی کی مشاورت سے مثبت اقدامات کررہی ہے۔ چھوٹی صنعتوں کیلئے قرضوں کا حجم بڑھایا جارہا ہے،جلد پنجاب سمارٹ ریگولیشن ایکٹ لایا جارہا ہے اور کاٹیج انڈسٹری کی پیداواری استعداد کار بڑھانے کیلئے مثبت حکمت عملی بنائی جارہی ہے۔

مزیدخبریں