سٹی42: محکمہ لائیو سٹاک کے وزیر نے جناح ہسپتال لاہور کی ناقص سہولیات کا بھانڈا پھوڑ دیا، وزیر لائیو سٹاک نے رپورٹ میں کہا کہ شعبہ ایمرجنسی میں صفائی کے ناقص انتظامات ہیں، جبکہ ڈاکٹرز کا ڈیوٹی روسٹر ہی موجود نہیں۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی ہدایت پر جناح اسپتال کے 10 ڈیپارٹمنٹس کی سہولیات کا جائزہ لیا گیا، محکمہ لائیو سٹاک کے وزیر سردار حسنین نے ہسپتال انتظامیہ کی کارکردگی کا بھانڈا پھوڑ دیا۔ رپورٹ کے مطابق ہسپتال میں ایم آر آئی مشین گزشتہ 4 ماہ سے خراب پڑی ہیں۔ مشینوں کی خرابی کے باعث مریضوں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
وزیر لائیو سٹاک سردار حسنین نے رپورٹ میں کہا ہے کہ شعبہ ایمرجنسی میں صفائی کے ناقص انتظامات ہیں اور ڈاکٹرز کا ڈیوٹی روسٹر بھی موجود نہیں۔ ایم ایس جناح اسپتال کی کینٹن اور پارکنگ مافیا عدالت سے سٹے لے کر کام کر رہے ہیں، جبکہ رپورٹ میں انتظامیہ کو ایکسرے اور ایم آر آئی مشین کی چیکنگ کرنے کا کہا گیا ہے۔