(سٹی 42) سی ایس ایس اور انسپکٹر سے اسسٹنٹ ڈائریکٹر کے پرچے لیک ہونے کا انکشاف ہوا جس کے بعد ایف آئی اے نےکارروائی کرتے ہوئے4 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
سی ایس ایس اور ایف آئی اے میں انسپکٹر سے اسسٹنٹ ڈائریکٹر کی بھرتیوں کا معاملہ مشکوک ہوگیا کیونکہ ایک ماہ قبل پنجاب پبلک سروس کمیشن کے زیر اہتمام سی ایس ایس اور ایف آئی اے میں بھرتیوں کیلئے ہونے والے پرچے لیک ہونے کا انکشاف ہوا۔ایف آئی اے نے پرچے لیک کروانے میں ملوث انکم ٹیکس اور ایکسائز کےافسران کو گرفتار کرکے انکے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔
ذرائع کے مطابق ایف آئی اے نے پنجاب پبلک سروس کمیشن کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر خالد حسن ، انسپکٹر انکم ٹیکس سجاد حسن، ای ٹی او ایکسائز تجمل حسین نقوی سمیت دیگر 4 ملزمان کو حراست میں لے لیا۔ملزمان نے امتحانی پرچے لاکھوں روپے میں فروخت کیے تھے۔