ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

صوبے کے تمام اضلاع اور تحصیلوں کی باونڈری کا تعین کرنے کیلئے کمیٹی تشکیل

صوبے کے تمام اضلاع اور تحصیلوں کی باونڈری کا تعین کرنے کیلئے کمیٹی تشکیل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے صوبے کے تمام اضلاع اور تحصیلوں کی باونڈری کا تعین کرنے اور اسے نئے سرے سے چیک کرنے کے لئے کمیٹی تشکیل دے دی۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعلی نے یہ کمیٹی صوبائی وزیر بلدیات راجہ محمد بشارت کی سربراہی میں قائم کی ہے، ایڈیشنل چیف سیکرٹری کیپٹن (ر) اعجاز احمد، سیکرٹری جنگلات آصف ٹمن، سیکرٹری خزانہ حامد یعقوب شیخ، سیکرٹری پبلک پراسیکیوشن ندیم اسلم چوہدری، سیکرٹری قانون اور سیکرٹری بلدیات کیپٹن (ر) سیف انجم کو کمیٹی کا ممبر مقرر کیا گیا ہے۔

 سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو طارق نجیب نجمی کمیٹی کے سیکرٹری مقررہو گئے۔

Shazia Bashir

Content Writer