وزیر اعظم عمران خان کی پنجاب کے وزراء کو وارننگ

15 Mar, 2019 | 04:04 PM

Sughra Afzal
Read more!

(قذافی بٹ) پنجاب اسمبلی کےاراکین کی تنخواہوں میں اضافے کا معاملہ، وزیر اعظم نے کابینہ کو آئندہ ذاتی مفاد میں قانون سازی نہ کرنے کی ہدایات جاری کردیں۔

تحریک انصاف ذرائع کے مطابق وزیراعظم کی جانب سے وزیراعلیٰ پنجاب کو ہدایات جاری کی گئیں ہیں کہ پنجاب کابینہ آئندہ صرف عوامی مفاد میں قانون سازی کرے گی۔ ارکان اسمبلی کے مفاد میں آئندہ کوئی بل پاس نہیں کیا جائے گا۔ پنجاب حکومت کا مثبت چہرہ سامنے لانے کے لئے عوامی مفاد میں بل لائے جائیں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کی جاری کردہ ہدایات میں کہا گیا ہے کہ کسی رکن کی طرف سے پرائیوٹ طور پر بھی اسمبلی میں بل وزیراعلیٰ اور وزیر قانون کی مشاورت سے ہی لایا جائے گا۔

 وزیراعظم نے وزراء اور اراکین اسمبلی کو ڈسپلن کی پابندی اور پرفارمنس بہتر بنانے کی بھی ہدایات کی ہیں، وزراء کو متنازعہ معاملات اور بیانات سے دور رہنے کی ہدایت دیتے ہوئے وارننگ دی گئی ہےکہ ڈسپلن پر عملدرآمد نہ کرنے والا وزیر گھر جائے گا۔

یاد رہے کہ 13مارچ کو ارکان پنجاب اسمبلی کی تنخواہوں میں اضافے کا بل چند گھنٹوں میں ہی متفقہ طور پر منظور کرلیا گیا تھا، بل کی منظوری کے بعد ایم پی اے کی تنخواہ اور مراعات 83 ہزار سے بڑھ کر دو لاکھ تک پہنچ گئی جبکہ بنیادی تنخواہ 18 ہزار سے 80 ہزار اور ڈیلی الاؤنس ایک ہزار سے چار ہزار ہو گیا تھا۔

مزیدخبریں