ارکان پنجاب اسمبلی کی تنخواہوں میں اضافے کا اقدام ہائیکورٹ میں چیلنج

15 Mar, 2019 | 12:45 PM

Sughra Afzal

(سٹی 42) وزیراعلیٰ پنجاب اور ارکان اسمبلی کی تنخواہوں میں اضافے کا اقدام لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق چوہدری شعیب سلیم ایڈووکیٹ نے پنجاب اسمبلی ارکان کی تنخواہوں میں اضافے کیخلاف درخواست لاہور ہائیکورٹ میں دائر کردی، جس میں پنجاب حکومت،سپیکر پنجاب اسمبلی اور چیف سیکرٹری کو فریق بنایا گیا، درخواست میں کہا گیا ہے کہ ارکان اسمبلی اور وزیراعلیٰ پنجاب کی تنخواہوں میں اضافہ غیر قانونی ہے، وزیراعظم دوسرے ممالک سے قرضے لے رہے ہیں، عوام مہنگائی اور بے روزگاری کی وجہ سے پریشان ہیں، ان حالات میں حکومت کا ارکان پنجاب اسمبلی کی تنخواہوں میں300 گنا اضافہ کرنانامناسب ہے۔

درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ وزیراعلیٰ،ارکان اسمبلی کی تنخواہوں میں اضافہ کالعدم قراردیا جائے۔

مزیدخبریں