(سٹی 42) مانگا منڈی کے علاقے میں بس اور وین میں خوفناک تصادم کے نتیجے میں ایک خاتون جاں بحق جبکہ 16 افراد زخمی ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق مانگا منڈی کے علاقے میں بس اور وین میں خوفناک تصادم ہوا، جس کے نتیجے میں ایک خاتون جاں بحق جبکہ 16 افراد زخمی ہوگئے، وین مکمل طور پر تباہ ہوگئی ہے۔
حادثے کی اطلاع ملنے پر ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور 5 زخمیوں کو طبی امداد دے کر فارغ کردیا جبکہ باقی 11 افراد کو ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں اُنہیں طبی امداد دی جارہی ہے۔