کامرس کالجوں کو کمیونٹی کالجز میں بدلنے کا فیصلہ

15 Mar, 2019 | 10:52 AM

Sughra Afzal

 (اکمل سومرو) کامرس کالجوں کو کمیونٹی کالجز میں بدلنے کا فیصلہ، محکمہ ہائیر ایجوکیشن کی جانب سے 36 کامرس کالجوں کو کمیونٹی کالجز میں بدلنے پر کام شروع کردیا گیا۔

 پنجاب ہائیر ایجوکیشن کمیشن 36 کامرس کالجوں کے انفراسٹرکچر کا جائزہ لے گا، کامرس کالجوں کو کمیونٹی کالجز میں تبدیل کرکے ایسوسی ایٹ ڈگری پروگرام کا اجرا ہوگا، منصوبے کے تحت رواں سال ہی 36 کامرس کالجوں کو کمیونٹی کالجز میں تبدیل کردیا جائے گا۔

محکمہ ہائیر ایجوکیشن دوسرے مرحلے میں صوبے کے تمام کامرس کالجز کو کمیونٹی کالجز میں تبدیل کردے گا، کامرس کالجوں میں دو سالہ ڈگری پروگرام بند کردیا جائے گا۔

مزیدخبریں