زاہد چوہدری:رائیونڈ دھماکے کے آٹھ زخمی بدستور جناح ہسپتال میں زیر علاج، سرجری کے بعد اے ایس پی رائیونڈ شیخ زبیر اور ایس ایچ اوسندر شیخ عاصم سمیت چھ زخمی روبصحت ، دو پولیس اہلکاروں کی حالت تشویشناک ہے ۔
مزید پڑھینےکیلے لنک پر ضرور کلک کریں: رائیونڈ: اجتماع گاہ کے باہر نثار پولیس چیک پوسٹ کے قریب دھماکہ
امن کے دشمنوں نے ایک بار پھر امن کے شہرکو خون میں نہلا دیا، رائیونڈ میں ہونے والے خود کش دھماکے نے کئی گھر اُجاڑ دیئے ، اس سے پہلے بھی مختلف ادوار میں کئی بار دہشتگرد بے گناہ لوگوں کے خون سے ہولی کھیل چکے ہیں، حکمرانوں کی جانب سے دہشتگردی کے خاتمے کے دعوے تو بہت کیے جاتے ہیں لیکن اس المناک سانحہ سے واضح ہوگیا ہے کہ ابھی بھی دہشتگرد لاہور میں موجود ہیں اور رائیونڈ سانحہ حکمرانوں کیلئے لمحہ فکریہ ہے۔
مزید پڑھینےکیلے لنک پر ضرور کلک کریں: دہشتگردوں نے پھر لاہور کو خون میں نہلا دیا، حکومتی دعوؤں کی قلعی کھل گئی
رائیونڈ اجتماع گاہ کے قریب پولیس چیک پوسٹ پر بدھ کے روز ہونے والے دھماکے کے آٹھ زخمی جناح ہسپتال میں زیر علاج ہیں ۔ اے ایس پی رائیونڈ شیخ زبیر اور ایس ایچ او تھانہ سندر شیخ عاصم سمیت چھ پولیس اہلکار روبصحت ہیں ۔
تاہم دو پولیس اہلکار صابر اور اقبال کی حالت تشویشناک ہے اور دونوں کو انتہائی نگہداشت وارڈ میں زیر علاج رکھا گیا ہے ۔ ایس ایچ او تھانہ سندر شیخ عاصم کاکہنا ہے کہ اجتماع گاہ کی چیک پوسٹ پر خاردار تار لگوا کر سکیورٹی مزید بہتر بنائی جارہی تھی کہ اس دوران زور دار دھماکہ ہوگیا ۔