ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب فوڈ اتھارٹی کے ایف ایم ریڈیو اسٹیشن کنسلٹنٹ کی اسامی کیلئے انٹرویوز

پنجاب فوڈ اتھارٹی کے ایف ایم ریڈیو اسٹیشن کنسلٹنٹ کی اسامی کیلئے انٹرویوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عمران یونس:پنجاب فوڈ اتھارٹی ایف ایم ریڈیو اسٹیشن کے قیام کیلئے بھرتی کا معاملہ، الجزیرہ، بی بی سی اور ریڈیو پاکستان سے تجربہ کار افراد نے فوڈ اتھارٹی پینل کو انٹرویو دیئے۔

پنجاب فوڈ اتھارٹی ایف ایم ریڈیو اسٹیشن کنسلٹنٹ کی اسامی کیلئے انٹرویوز فوڈ اتھارٹی ہیڈ آفس میں کیے گئے۔اتھارٹی کے انٹرویو پینل میں ایڈیشنل ڈی جی آپریشن رافیعہ حیدر، ایڈیشنل ڈی جی ٹیکنیکل ڈاکٹر شاہذیب اور ایڈیشنل ڈی جی کوآرڈینیشن کنوراعجازرزاقی شامل تھے۔

قبل از وقت پنجاب فوڈ اتھارٹی نے ایف ایم ریڈیو اسٹیشن کیلئے کنسلٹنٹ بھرتی کرنے کا فیصلہ کیا۔ اس بھرتی کے حوالے سے پنجاب فوڈ اتھارٹی کی جانب سے کنسلٹنٹ کی عمر حد 40 سے 60 سال رکھی گئی ۔ خواہشمند امیدواروں کے انٹرویوز دس مارچ کو فوڈ اتھارٹی ہیڈ آفس لینے کا فیصلہ کیا گیاتھا۔

مزید پڑھینے کیلئے لنک پر کلک کریں:  پنجاب فوڈ اتھارٹی کا ایف ایم ریڈیو اسٹیشن کیلئے کنسلٹنٹ بھرتی کرنے کا فیصلہ

ذرائع کے مطابق 10 امیدواروں نے پی ایف اے پینل کو انٹرویوز دیئے۔فوڈ اتھارٹی ابتدائی مرحلے میں 3 ایف ایم ریڈیو اسٹیشن قائم کرے گی۔