ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

رائیونڈ دھماکے کی ابتدائی رپورٹ تیار، پولیس کا پول کھل گیا

رائیونڈ دھماکے کی ابتدائی رپورٹ تیار، پولیس کا پول کھل گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) سانحہ رائیونڈ کا ایک اور زخمی کانسٹیبل نعیم جنرل ہسپتال میں دم توڑ گیا، دھماکے میں جاں بحق افراد کی تعداد 10 ہوگئی، رائیونڈ پولیس چیک پوسٹ پر خودکش حملے کی ابتدائی رپورٹ بھی  تیار کرلی گئی۔

یہ خبر پڑھیں۔۔۔دہشتگردوں نے پھر لاہور کو خون میں نہلا دیا، حکومتی دعوئوں کی قلعی کھل گئی

تفصیلات کے مطابق سانحہ رائیونڈ میں زخمی ہونے والا کانسٹیبل جنرل ہسپتال میں زیر علاج تھا جہاں وہ آج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔ جس کے بعد دھماکے میں جام شہادت نوش پانے والوں کی تعداد 10 ہوگئی ہے جبکہ دھماکے کے درجنوں زخمیوں کا جناح اور جنرل ہسپتال میں علاج معالجہ جاری ہے۔

یہ خبر ضرور پڑھیں۔۔۔دہشتگردی کا ناسور جڑ سے اُکھاڑا جائے، پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع

واضح رہے کہ گزشتہ رات ایک بار پھر امن کے دشمنوں نے لاہور کو خون میں نہلا دیا، رائیونڈ میں نثار چیک پوسٹ کے قریب دھماکے میں 5 پولیس اہلکار شہید اور 20 زخمی ہوئے۔ دھماکے کا مقدمہ ایس ایچ او تھانہ سی ٹی ڈی عابد بیگ کی مدعیت میں درج کیا گیا، جس میں دہشت گردی، قتل اقدام قتل سمیت دیگر سنگین دفعات شامل کی گئی ہیں۔

یہ خبر پڑھنا مت بھولیے۔۔۔سانحہ رائیونڈ کے شہید پولیس اہلکاروں کی نماز جنازہ ادا، اعلیٰ حکام کی شرکت

 رائیونڈپولیس چیک پوسٹ پرخودکش حملےکی ابتدائی رپورٹ بھی  تیارکرلی گئی، ابتدائی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ رائیونڈ دھماکے میں 6 سے7 کلو بارودوی مواد استعمال ہوا۔ دھماکہ خودکش تھا، تبلیغی اجتماع پرپولیس کےسیکیورٹی انتظامات بھی ناقص تھے،واک تھروگیٹس بھی غیر فعال اور باڑبھی تسلی بخش نہ تھی۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سیکیورٹی میں خامیوں سےحساس اداروں نےگھنٹہ پہلےہی پولیس کوآگاہ کر دیا تھا، مگر پولیس کی جانب سے کوئی اقدامات نہیں کیے گئے۔