خواجہ سراؤں کی کہانی پر مبنی فلم شناخت مکمل، کب ریلیز ہوگی؟

15 Mar, 2018 | 03:21 PM

 (زین مدنی )لالی ووڈ انڈسٹری میں بھی منفرد موضوعات پر فلمیں بننے کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے اور اب خواجہ سراؤں کی زندگیوں پر فلم شناخت بن گئی ہے جس کے مصنف و ہدایتکار زبیر شوکت اور پروڈیوسر فواد علی ہیں۔

پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار خواجہ سراؤں کے موضوع پر بننے والی فلم شناخت مکمل ہوگئی ہے، فلم میں اداکار نیئر اعجاز نے مرکزی کردار ادا کیا اور فلم کو آئندہ ماہ اپریل میں سینما گھروں کی زینت بنایا جائے گا، فلم میں خواجہ سراؤں کے مسائل کو نمایاں کیا گیا ہے۔

مزیدخبریں