دہشتگردی کا ناسور جڑ سے اُکھاڑا جائے، پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع

15 Mar, 2018 | 02:15 PM

(قذافی بٹ) تحریک انصاف نے رائیونڈ میں خود کش حملے کے خلاف مذمتی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کروادی۔ دہشتگردی کے خاتمے کیلئے نیشنل ایکشن پلان پر فوری عملدرآمد کا مطالبہ کیا گیا۔

یہ خبر پڑھنا مت بھولیے ۔۔۔دہشتگردوں نے پھر لاہور کو خون میں نہلا دیا، حکومتی دعوؤں کی قلعی کھل گئی

تحریک انصاف کے رکن محمد شعیب صدیقی نے رائیونڈ میں خود کش حملے کے خلاف قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کروائی، جس میں دھماکے کی مذمت کی گئی اور پولیس اہلکاروں اورشہریوں کی شہادت پر دلی افسوس کا اظہار کیا گیا۔

یہ خبر  ضرور پڑھیں۔۔۔سانحہ رائیونڈ کے شہید پولیس اہلکاروں کی نماز جنازہ ادا، اعلیٰ حکام کی شرکت

قرارداد میں مطالبہ کیا گیاکہ نیشنل ایکشن پلان پر بھرپور عمل کرتے ہوئے فوجی آپریشن کے ذریعے دہشتگردی کا ناسور جڑ سے اکھاڑا جائے۔  اجتماعات والے مقامات پر سیکیورٹی کے انتظامات میں مزید بہتری لائی جائے۔

یہ خبر پڑھیں۔۔سی ٹی ڈی نے سانحہ رائیونڈ کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ جاری کر دی

قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ پاکستانی قوم کا ہر بچہ دہشتگردی کیخلاف یکجان ہے، پاکستان آرمی، سول، ملٹری فورسز اور دیگر ادارے جلد پاکستان سے دہشتگردی کا خاتمہ کریں۔

مزیدخبریں