لیسکو کا بجلی چوروں کیخلاف گرینڈ آپریشن جاری، لائن لاسز میں کمی

15 Mar, 2018 | 01:53 PM

Read more!

(شاہد ندیم) لیسکو کی جانب سے بجلی چوروں کیخلاف گرینڈ آپریشن جاری ہے، چیف ایگزیکٹو آفیسر مجاہد پرویز چٹھہ نے کہا ہے کہ ماہ جنوری اور فروری میں لائن لاسز میں کمی آئی، پنجاب حکومت نے بجلی چوروں کیخلاف آپریشن میں معاونت اور مقدمات درج کروانے کی یقین دہانی کروائی ہے۔

تفصیلات کے مطابق لیسکو کا بجلی چوروں کیخلاف گرینڈ آپریشن جاری ہے، لیسکو چیف مجاہد پرویز چٹھہ نے بتایا کہ بجلی چوروں کو پکڑنے کی وجہ سے لائن لاسز میں کمی ہوئی، ماہ جنوری اور فروری میں لائن لاسز میں کمی واقع ہوئی،دسمبر میں کمپنی کے لائن لاسز میں ریکارڈ اضافہ ہوا تھا جس کے بعد بجلی چوروں کیخلاف موثر کاروائیوں کی وجہ سے لائن لاسز کنٹرول ہوئے، لیسکو چیف نے بتایا کہ انہوں نے ایڈیشنل چیف سیکرٹری ہوم سے ملاقات کی ہے جس میں بجلی چوروں کو پکڑنے میں مدد کرنے کی یقین دہانی کروائی گئی جبکہ مزاحمت کی صورت میں پولیس ساتھ دے گی،اور بجلی چوروں کےخلاف صوبہ بھر میں مقدمات درج کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

مزیدخبریں