سانحہ رائیونڈ کے شہید پولیس اہلکاروں کی نماز جنازہ ادا، اعلیٰ حکام کی شرکت

15 Mar, 2018 | 01:45 PM

Read more!

(ویب ڈیسک) رائیونڈ دھماکے میں شہید ہونے والے پولیس اہلکاروں کی نمازجنازہ پولیس لائنز میں ادا کر دی گئی، نماز جنازہ میں وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف سمیت اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔

گزشتہ روز رائیونڈ میں نثار چیک پوسٹ کے قریب دھماکہ ہوا تھا جس میں 5 پولیس اہلکار شہید ہوگئے تھے جن کی نماز جنازہ آج پولیس لائنز میں ادا کردی گئی ہے، نماز جنازہ میں گورنر پنجاب رفیق رجوانہ، وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف، کور کمانڈر لاہور لیفٹیننٹ جنرل عامر ریاض، ڈی جی رینجرز میجر جنرل اظہر نوید حیات، جی او سی میجر جنرل محمد عامر آئی جی عارف نواز، لارڈ میئر کرنل(ر) مبشر جاوید سمیت دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔

کبھی پرچم میں لپٹے ہیں، کبھی ہم غازی ہوتے ہیں، جو ہوجاتی ہے ماں راضی تو بیٹے راضی ہوتے ہیں، رائیونڈ دھماکے میں جام شہاد ت نوش کرنے والے پولیس اہلکاروں کو پولیس کے چاق و چوبند دست نے نماز جنازہ کے بعد سلامی دی۔

یہ خبر بھی پڑھیں۔۔۔دہشتگردوں نے پھر لاہور کو خون میں نہلا دیا، حکومتی دعوؤں کی قلعی کھل گئی

دوسری جانب رائیونڈ دھماکے کا مقدمہ تھانہ سی ٹی ڈی میں درج کر لیا گیا، مقدمے میں دہشتگردی، قتل سمیت دیگر دفعات درج ہیں۔

 

واضح رہے کہ گزشتہ رات رائیونڈ میں نثار چیک پوسٹ کے قریب دھماکہ ہوا تھا، جس کے نتیجے میں 5 پولیس اہلکاروں سمیت 9 افراد شہید اور 20 زخمی ہوئے۔ شہید ہونے والوں میں 2 سب انسپکٹرز بھی شامل ہیں۔

مزیدخبریں