بارش کے باعث گرمی میں کمی، محکمہ موسمیات نے اہم نوید سنادی

15 Mar, 2018 | 11:00 AM

(سیرت نقوی) گزشتہ رات شہر بھر میں ہونے والی ہلکی ہلکی بارش نے گرمی کی شدت میں کمی کر دی ہے جبکہ محکمہ موسمیات نے آئندہ 24 گھنٹوں میں بارش کی نوید سنا دی۔

 تفصیلات کے مطابق ہلکی ہلکی دھوپ اور ہواؤں نے موسم خوشگوار بنا دیا ہے، آج کا درجہ حرارت زیادہ سے زیادہ 29 جبکہ کم سے کم 15 ڈگری سینٹی گریڈ رہے گا، ہواؤیں 11 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں۔ اور ہوا میں نمی کا تناسب 48 فیصد بتایا گیا ہےمحکمہ موسمیات نے آئندہ 24 گھنٹوں میں بارش کے امکانات بھی ظاہر کیے ہیں۔

مزیدخبریں