ویب ڈیسک : کراچی سے کوئٹہ جانے والی بولان میل ایکسپریس شکارپور میں ٹرین کی 4 بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں۔
شکارپور حبیب کوٹ ریلوے اسٹیشن کے قریب بولان میل ایکسپریس کی 4 بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں۔
ریلوے حکام کی جانب سے بتایا جا رہا ہے کہ کوئی جانی اور مالی نقصان نہیں ہوا ٹرین کی رفتار کم ہونے کے باعث ٹرین حادثے سے بچ گئی اور تمام مسافر محفوظ رہے۔
دوسری جانب شدید گرمی کے باعث مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا رہا امدادی ٹیمیں 5 گھنٹے کے بعد جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور ٹریک کو بحال کردیا گیا، اسی دوران سماجی تنظیم کی جانب سے مسافروں میں پانی تقسیم کیا گیا ۔