بے گناہ نرس کی گرفتاری پر پنجاب کے ہسپتالوں میں او پی ڈیز بند، ہسپتالوں میں احتجاج

15 Jun, 2024 | 06:50 PM

عمیر افضل:  بے گناہ نرس کو گرفتار کر کے جیل میں ڈال دینے پر میڈیکل کمیونٹی جلال میں آ گئی، لاہور کے تمام ہسپتالوں کی او پی ڈی بند ہو گئیں، ہڑتال نرسوں کی کال پر کی گئی. ڈاکٹر اور پیرامیڈیکل سٹاف بھی بے گناہ نرس اقصیٰ کی رہائی کے لئے احتجاجاً ہڑتال میں شامل ہو گئے۔  ب

 آج لاہور اور  پنجاب بھر میں نرسوں نے اپنی ساتھی نرس اقصی کی خانیوال کے ہسپتال میں  کسی جرم کے بغیر گرفتاری پر سخت گرمی میں سخت احتجاج کیا۔ نرسوں نے مطالبہ کیا کہ خانیوال کے  سرکاری ہسپتال میں "ہسپتال انتظامیہ کی فراہم کر دوا جعلی نکلنے" پر وارڈ میں ڈیوٹی کرنے والی بے گناہ نرس کو  فوراً رہا کیا جائے۔ دوائین ہسپتالوں کی انتظامیہ فراہم کرے اور ان دواؤں میں کسی نقص کی بنا کر نرس کو گرفتار کر کے جیل میں ڈال دینا فرعونیت کی ایک بھدی مثال ہے۔ 

لاہور بھر کے سرکاری ہسپتالوں میں بھی آج پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں کی طرح نرسوں نے او پی ڈی میں کام نہیں کیا اور احتجاجی مظاہرہ کیا۔ لاہورکی نرسیں احتجاج کے لئے میو ہسپتال میں جمع ہوئیں۔

خانیوال کی نرس اقصیٰ کی رہائی کے لئے احتجاج کرنے والی نرسوں نے بتایا کہ ہسپتالوں میں جعلی ادویات کا دھندا انتظامیہ کے لوگ کرتے ہیں۔ ایک نرس کیسے جعلی دوائیں لا کر ہسپتال میں فراہم کر سکتی ہے۔ نرسیں تو انتظامیہ کی جانب سے سٹور میں بھیجی گئی دوائیں ہی مریضوں کو دیتی ہیں جو انہیں خود ہسپتال انتظامیہ فراہم کرتی ہے۔ خانیوال میں یہ عجیب حرکت کی گئی ہے کہ وارڈ میں ڈیوٹی کرنے والی بے گناہ نرس کو جعلی ادویات کے الزام میں قربانی کا بکرا بنا کر جیل بھیج دیا گیا ہے۔

احتجاج کرنے والی نرسوں نے واضح کیا کہ اقصیٰ کو فوراً رہا کیا جائے ورنہ وہ اپنے احتجاج کا دائرہ او پی ڈیز سے بڑھانے پر مجبور ہو جائیں گی۔ انہوں نے  کہا کہ ہسپتالوں مین جعلی ادویات کے دھندے میں میڈیکل سپرنٹنڈنٹ اور سی ای او کے درجہ کے لوگ انوالو ہیں۔

نرسوں نے کہا کہ یہاں بادشاہی نظام ہے۔ نرسوں کی آواز یہاں سنی ہی نہیں جاتی۔ نرس کو جو انجیکشن دیا گیا وہ اس نے لگا دیا۔ ہسپتال کے چیف ایگزیکٹو آفیسر نے اپنا جرم نرس پر ڈال کر اسے ہسپتال سے اٹھوا کر گرفتار کروا دیا۔ 
شہر کے تمام سرکاری ہسپتالوں کے آؤٹ ڈورز میں ہڑتال رہی۔ ڈاکٹرز، نرسز اور پیرامیڈیکس کی ہڑتال کے باعث میو ہسپتال کے آؤٹ ڈور میں علاج کیلئے بند رہا۔ ہسپتالوں میں آنے والے مریض علاج کیلئے خوا ر ہوگئے۔

او پی ڈیز میں مکمل ہڑتال، مریضوں کا برا حال
ڈاکٹرز ، نرسز اور پیرامیڈیکس کی ہڑتال کے باعث شہر کے تمام سرکاری ہسپتالوں کی طرح میو ہسپتال کا آؤٹ ڈور بھی بند ہونے سے شہریوں کا علاج معالجہ شدید متاثر ہوا۔ ہسپتال میں ہڑتال کے باعث ہزاروں مریض علاج سےمحروم ہوگئے۔ ساہیوال میں ڈاکٹرز اور خانیوال میں نرس کی گرفتاری پر ڈاکٹر اور نرسز سراپا احتجاج ہیں۔ ینگ ڈاکٹرز کا کہنا ہے ساہیوال واقعہ ڈاکٹرز کمیونٹی کی بے عزتی ہے۔ ادویات کی خریداری ہماری ذمہ داری نہیں ہے۔ مظاہرین نے گرفتار نرس اقصیٰ کو فوری رہا کرنے کا مطالبہ بھی کیا ہے۔

مزیدخبریں