وزیراعلیٰ پنجاب کرایو ں میں کمی نہ ہونے پر برہم، فوی آپریشن شروع کرنیکا حکم

15 Jun, 2024 | 06:49 PM

ویب ڈیسک : وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی جانب سے پٹرول میں کمی کے باوجود کرایو ں میں کمی نہ ہونے پر برہمی کا اظہار کیا گیا، کرایوں میں فوی کمی کے لئے آپریشن شروع کرنے کی ہدایت کردی ۔ 

وزیراعلی پنجاب نے چھٹی والے دِن بھی اجلاس بلالیا، جس میں پٹرول کی قیمت میں مجموعی طورپر 35 روپے کمی کے باوجود ٹرانسپورٹ کرایوں میں کمی نہ ہونے پر وزیراعلی پنجاب نے برہمی کااظہار کیا اوروزارت ٹرانسپورٹ، پولیس کو ٹرانسپورٹ کرایوں میں فوری کمی کے لئے آپریشن شروع کرنے کی ہدایت کی۔

 مریم نواز نے انتظامیہ کوہدایت کی کہ وزیراعظم شہبازشریف کی طرف سے پٹرول میں کمی کا بڑا ریلیف کرایوں میں کمی کی صور ت عوام کو پہنچنا چاہیے۔ وزیراعلی پنجاب نے شکایات اور معائنہ کمیشن کوبھی فوری اقدامات کی ہدایات کردیں ۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے حکام کو خبردار کردیا کہ روٹی، کرائے سمیت دیگر اشیاء کی قیمتوں کو سرکاری نرخوں پر قائم رکھنے کو یقینی بنایا جائے، کوتاہی برداشت نہیں ہوگی۔

وزیراعلی مریم نوازشریف نے عید الاضحی پر آلائشوں کی بروقت صفائی، مویشی منڈیوں میں دھوپ سے بچاؤ کے لئے شیڈز کی فراہمی کی فوری ہدایت کی۔ پنجاب میں پہلی بار32 لاکھ خصوصی تھیلے بھی عوام میں تقسیم کرنے کا آغاز کردیاگیا ۔ وزیراعلی مریم نوازشریف نے مویشی منڈیوں میں ڈاکٹرز کی فراہمی اور پانی سمیت دیگر ضروری سہولیات کی دستیابی کی بھی ہدایت کی۔

وزیراعلی نے کہاکہ بڑی عید پر صفائی کا معیار وہی ہونا چاہیے جو وزیراعلیٰ شہبازشریف کے دور میں تھا۔

 وزیراعلیٰ مریم نواز نے تعطیلات کے دوران نہروں پر عوام کی جان کی حفاظت کے لئے لائف گارڈز کی تعیناتی اور ٹریفک کا موثر پلان بنانے اور عوام کو ٹریفک جام سے بچانے کے لئے اقدامات کرنے کی بھی ہدایت کی۔وزیراعلی پنجاب نے کہاکہ تعطیلات کے دوران بھی تمام صورتحال کی ذاتی طورپر نگرانی کروں گی۔

اجلاس میں وزیر اعلی نے گزشتہ روز ٹھوکر نیاز بیگ پر شدید ٹریفک جام کا بھی سخت نوٹس لیا اور برہمی کااظہار کرتے ہوئے دوبارہ ایسی صورتحال پیدا نہ ہونے کی ہدایت کی۔  مریم نواز نے صوبے بھر میں امن وامان یقینی بنانے کے لئے بھی سخت اقدامات کی ہدایت کی۔ 

اجلاس میں صوبائی سیکرٹریز، پولیس اور انتظامیہ کے اعلی حکام نے شرکت کی۔ 

مزیدخبریں