متحدہ عرب امارات کے صدر کا عید الاضحیٰ پر 1824 قیدیوں کی رہائی کا حکم

15 Jun, 2024 | 06:29 PM

ویب ڈیسک : متحدہ عرب امارات کے صدر اور نائب صدر نے عید الاضحی کے موقع پر 1824 قیدیوں کی رہائی کا حکم جاری کردیا ۔

متحدہ عرب امارات کے صدر صاحب السمو شیخ محمد بن زاید آل نھیان نے عید الاضحی کے مبارک موقع پر اصلاحی مرکز میں 1138 قیدیوں کی رہائی کا حکم دیا ہے۔
 امارات کے نائب صدر اور دبئی کے حکمراں صاحب السمو شیخ  محمد بن راشد آل مکتوم نے کہا ہے کہ عید الاضحی کے پرمسرت موقع پر دبئی کے اصلاحی مرکز میں قید مختلف قومیتوں کے 686 قیدی رہا کیے جائیں۔

دبئی کے اٹارنی جنرل نے کہا ہے کہ قیدیوں کی رہائی کے حکم پر عمل درآمد کے لیے دبئی پولیس جنرل کمانڈ سے رابطہ کرلیا گیا ہے۔

مزیدخبریں