سکھر؛ خطرناک قیدی کے فرار ہونے کا معاملہ، گرفتار پولیس اہلکاروں کے 5 روزہ جسمانی ریمانڈ کا حکم

15 Jun, 2024 | 06:16 PM

امداد بزدار : خطرناک قیدی خیرو تیغانی کے فرار ہونے کا معاملہ ،عدالت نے گرفتار پولیس اہلکاروں کے 5 روزہ جسمانی ریمانڈ کا حکم دے دیا ۔ 

 گرفتار پولیس اہلکاروں کو آج سیکنڈ سول جج کی عدالت میں پیش کردیا گیا ، دوران سماعت عدالت نے گرفتار پولیس اہلکاروں کو 5 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا ۔ 

واضح رہے کہ سی سیکشن پولیس نے  ایک اے ایس آئی اور تین کانسٹیبلز پر قیدی کو فرار کروانے کا مقدمہ درج کیا تھا، پولیس نے اے ایس آئی ہدایت اللہ اور دو کانسٹیبلز الطاف اور دوست علی کو مقدمہ درج کرکے گرفتار کرلیا تھا ، مقدمے میں نامزد ایک اہلکار شھزادو چاچڑ گزشتہ روز فرار ہوگیا تھا ۔گرفتار پولیس اہلکاروں نے  خطرناک قیدی خیرو تیغانی کو سول اسپتال کے جیل وارڈ سے فرار ہونے میں سہولت فراہم کی  تھی۔

  گزشتہ ماہ خیرو تیغانی کو شکارپور پولیس نے مقابلے کے بعد زخمی حالت میں گرفتار کیا تھا، خیرو تیغانی چوری اور ڈکیتی سمیت سنگین جرائم میں ملوث تھا ۔ 

مزیدخبریں