ویب ڈیسک : وزیر اعلیٰ سندھ نے اونٹنی کی ٹانگ کاٹنے والے ملزمان کے خلاف کارروائی کا حکم دیا، جس کے بعد پولیس نے ملزمان کو گرفتار کرلیا ۔
دوسری جانب گورنرسندھ نے سانگھڑ میں بااثر وڈیرے کے مبینہ ظلم کے شکار شخص کو 2 اونٹ دینے کااعلان کردیا۔ کامران خان ٹیسوری نے ٹوئیٹ کیا کہ پولیس واقعہ کے اصل ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کرے، شہری کوانصاف دیاجائے۔ اونٹ کی ٹانگ کاٹ کرغریب شخص سے اس کی روزی چھینی گئی۔ کھیت میں داخل ہونے پراونٹ کی ٹانگ کاٹ دینا انسانیت نہیں۔ جانوروں سے ایسا سلوک کیا جانا کسی انسان کو زیب نہیں دیتا۔
انہوں نے مزید کہا کہ قربانی کا مہینہ دوسروں کے دکھ ،درد کا احساس جگانے کے لئے ہوتاہے۔