کاغذ کا استعمال کم سے کم ہونے سے ماحول پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے، وزیراعظم

15 Jun, 2024 | 04:29 PM

اویس کیانی : وزیرِاعظم محمد شہباز شریف کا کہنا ہے کہ کاغذ کا استعمال کم سے کم ہونے سے ماحول پربھی مثبت اثرات مرتب ہوں گے ۔ 

وزیرِاعظم محمد شہباز شریف کی زیرِ صدارت وفاقی حکومت کے دفاتر و اداروں میں ای آفس کے نفاذ کے حوالے سے اہم جائزہ اجلاس آج اسلام آباد میں منعقد ہوا. 

اجلاس کے شرکاء سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ ای-آفس کے استعمال کا اصل مقصد عوام کو بہترین سروسز کی فراہمی ، اور حکومتی نظام میں شفافیت لانا ہے۔ کاغذ کا استعمال کم سے کم ہونے سے ماحول پربھی مثبت اثرات مرتب ہوں گے ۔

ان کا کہنا تھا کہ ای آفس پر منتقلی سے ملکی خزانے کے اربوں روپے بچائے جاسکیں گے ۔ وزیراعظم نے ہدایت کی کہ ای آفس کو استعمال میں آسان اور محفوظ بنایا جائے۔ وزیر اعظم نے  چینی کمپنی ہواوے کے ساتھ تعاون کے  معاہدے کے حوالے سے امور پر پیشرفت تیز کرنے کی بھی ہدایت  کی ۔ 

اجلاس کو ای آفس کے نظام اور اسکے نفاذ اور اصلاحات پر پیش رفت کے حوالے سے آگاہ کیا گیا۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ ای-آفس کے نفاذ کی کامیابی جانچنے  کے حوالے سے کی-پرفارمینس انڈیکیٹرز ترتیب دئے جا رہے ہیں۔ نیشنل انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کی اوورہالنگ پر کام کا آغاز ہو چکا ہے۔ 

اجلاس میں وفاقی وزیرِ اقتصادی امور احد خان چیمہ، وزیرِ مملکت برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی شزہ فاطمہ خواجہ، وزیرِ اعظم کے کوارڈینیٹر رانا احسان افضل اور متعلقہ اعلی حکام نے شرکت کی. 

مزیدخبریں